ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برڈ فلو پر اترپردیش محتاط، زندہ پرندوں کی درآمدات پر پابندی 

برڈ فلو پر اترپردیش محتاط، زندہ پرندوں کی درآمدات پر پابندی 

Tue, 12 Jan 2021 19:38:44    S.O. News Service

لکھنؤ،12/جنوری (آئی این ایس انڈیا) ملک میں برڈ فلو کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر اتر پردیش حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اتر پردیش کو کنٹرول علاقہ قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں زندہ پرندوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اترپردیش کی سرحد سے متصل ریاست راجستھان، مدھیہ پردیش، ہریانہ اور ہمسایہ ہماچل پردیش میں ایوین انفلوئنزا کے انفیکشن کے پیش نظر ایک کنٹرول علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اترپردیش کے کانپور میں چڑیا گھر کو اگلے احکامات تک بند کردیا گیا ہے۔ چڑیا گھر میں 4 مردہ پرندوں میں برڈ فلو وائرس پایا گیا ہے۔ اس کے بعد انتظامیہ نے باڑے کے تمام پرندوں کو مارنے کا حکم دیا ہے۔ کانپور انتظامیہ نے پورے علاقے کو ریڈ زون قرار دیا۔ یہاں لوگوں کے آنے پر بھی پابندی ہے۔

برڈ فلو کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے بعد زولکھنو کے نواب واجد علی شاہ چڑیا گھر کے ملازین الرٹ پر ہیں۔چڑیا گھر میں موجود تمام پرندوں کے باڑے کو سینیٹائز کیا جارہا ہے۔ اندر اور باہر چونا چھڑکا جارہا ہے۔ چڑیا گھر کے برڈ سیکشن کوسیاحوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ لکھنؤ کے چڑیا گھر نے برڈ ایکسچینج پروگرام کوبھی بند کردیا ہے۔


Share: